وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اسلام آباد منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ ہدایات انہوں نے اسلام آباد میں قومی صحت کے وزیر سید مصطفی کمال سے ملاقات میں دیں۔
وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس سمیت شعبہ صحت کے دیگر جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔
سید مصطفی کمال نے شہباز شریف کو قومی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے بھی تفصیلات بتائیں۔
وزیراعظم نے قومی انسدادِ پولیو مہم کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایات بھی دیں۔