وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دھابیجی خصوصی اقتصادی زون سے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی اور روزگار کے ایک لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کراچی میں اس زون کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبے کی تقدیر بدل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کو ترجیحی حیثیت حاصل ہے۔