وزیراطلاعات عطا ء اﷲ تارڑ نے آزادی صحافت کے فروغ اور ذرائع ابلاغ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کے نئے منتخب عہدیداران کے نام تہنیتی پیغام میں کہاکہ میڈیا ایک اہم ستون ہے اور حکومت اس کی آزادی کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ اے پی این ایس نے جمہوریت کے فروغ ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام میں شعور اجاگر کرنے میں ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے۔