Monday, 17 March 2025, 10:21:22 am
 
وزیراعظم جلد بجلی صارفین کی سہولت کیلئے جامع ریلیف پیکج پیش کریں گے،علی پرویز ملک
March 16, 2025

وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے انتہائی تندہی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے بجلی صارفین کی سہولت کیلئے جلد ایک جامع ریلیف پیکج پیش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

علی پرویز ملک نے اٍِس امر پر زور دیا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار مادرِ وطن کے دفاع کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔