پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل (منگل) اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی ہال میں کل دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کئے گئے بند کمرے کے اجلاس میں عسکری قیادت ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دے گی۔
اجلاس میں کابینہ کے اراکین سمیت پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔