صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ضلع نوشکی میں فوجی قافلے پر خودکش بم حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغامات میں انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔
صدراوروزیراعظم نے ملک سے ہرقسم کی دہشت گردی ختم کرنے کاعزم بھی دہرایا۔