Monday, 17 March 2025, 10:23:50 am
 
وزیراعظم یوتھ پرو گرام، گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران نمایاں حاصل
March 16, 2025

وزیراعظم یوتھ پرو گرام میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران نمایاں کامیابی دیکھی گئی ہے جس کے دوران نوجوان تاجروں میں خطیر رقم تقسیم کی گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک اکتیس ہزار سات سو نوجوانوں کو ان کا کاروبار شروع کرنے کیلئے تقریباً دو سو نو ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔

نوجوانوں کو پہلے لیول کے تحت پانچ لاکھ روپے کا بلا سود قرض فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ددوسرے لیول کے تحت پانچ فیصد شرح منافع کے ساتھ پندرہ لاکھ روپے تک کا قرض دیا جا رہا ہے۔

حکومت نے قرضے کے عمل کو بھی آسان بنا دیا ہے اور نوجوان قرضے کے حصول کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

قرضہ پندرہ مختلف بینکوں کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔