وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرینسی کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کرنے والوں میں پلڈاٹ کے بورڈ کے اراکین مجیب الرحمٰن شامی, شاہد حامد اور احمد بلال محبوب شامل تھے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
بورڈ ممبران نے وزیراعظم کو پلڈاٹ کے امور سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں جمہوریت کی بہتری کے حوالے سے کام کرنے پر پلڈاٹ کے کردار کی تعریف کی۔