بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آبادمیں بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ملاقات کے دوران علاقائی پہلوئوں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔