Friday, 29 March 2024, 04:11:47 pm
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی مکمل بحالی کے لئے کام جاری ہے:پی ٹی اے
September 15, 2022

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہاہے کہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی مکمل بحالی کے لئے کام جاری ہے۔ایک بیا ن میں اتھارٹی نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں رابطے بحال کرنے کیلئے پی ٹی اے اورٹیلی کام محکموں کی کوششیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں غیرفعال مقامات مزید کم ہوکر ایک سو تریسٹھ رہ گئے ہیں۔سیلابی پانی کے باعث سندھ کے ایک سوانتیس مقامات اوربلوچستان کے چونتیس مقامات متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب کے پانی کی وجہ سے ان تک رسائی ممکن نہیں تاہم گردونواح کے دیگر مقامات تک سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے۔