Thursday, 15 October 2026, 01:33:16 am
 
پاکستان کا مشرقی جمہوریہ کانگو میں تنازعات کے خاتمے کیلئے پائیدار اقدامات کا مطالبہ
October 14, 2026

پاکستان نے مشرقی جمہوریہ کانگو میں تنازعات کے خاتمے کیلئے مؤثر اور پائیدار اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے گریٹ لیکس ریجن  (Great Lakes Region) کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سفیر نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ گریٹ لیکس ریجن میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے اپنے سفارتی وعدوں کو ٹھوس اور قابلِ تصدیق پیشرفت میں تبدیل کریں۔