وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں قیمتی پتھروں اور معدنیات کے وسیع ذخائر سے استفادہ کرتے ہوئے برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں قیمتی پتھروں کے شعبے میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قیمتی پتھروں اور زیورات کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات ترجیح ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
شہباز شریف نے قیمتی پتھروں کی کان کنی، تراش خراش اور پالش سمیت ویلیو ایڈیشن کے لیے ایک مکمل نظام وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ویلیو ایڈیشن کی غرض سے سینٹر آف EXCELLENCE جلد قائم کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے آزمائشی منصوبوں اور قیمتی پتھروں کی ماڈل کانوں کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ان کی جلد تکمیل یقینی بنائی جاسکے۔