Saturday, 21 December 2024, 05:04:14 pm
 
پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج پر قائم
October 14, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ملک دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا اعلان ابھی تک قائم ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم ترین سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔اس اہم موقع پر پی ٹی آئی نے ماضی کی طرح اپنی غیر سیاسی روش پر چلتے ہوئے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہےکہ جب کوئی اہم معاشی یا سیاسی سرگرمی پاکستان میں منعقد کی جاتی ہے پی ٹی آئی ہَیجان پھیلانا شروع کر دیتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ڈوریں صیہونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں اور صیہونی طاقتیں کبھی نہیں چاہتی کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک اہم ترین ملک بن کر ابھرے اس مقصد کیلئے بانی پی ٹی آئی اور اپنے مہروں کے ذریعے انتشار پھیلنے کے عمل پر کارفرما ہیں۔

ماضی میں بھی پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث2014 میں چین کے صدرکا دورہ منسوخ ہوا تھا۔