نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں کوڑا کرکٹ کے انتظام کے منصوبے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کوئٹہ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ سے لوگوں کو صفائی کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا یہ منصوبہ تین ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا صوبائی حکومت لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
منصوبے کے تحت نجی کمپنی صوبائی دارالحکومت میں گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اٹھائے گی۔
اسحاق ڈار اور میرسرفراز بگٹی نے نادرا کے اکیس نئے رجسٹریشن مراکز اور چھ موبائل رجسٹریشن گاڑیوں کا بھی افتتاح کیا۔
یہ رجسٹریشن مراکز اور موبائل گاڑیاں بلوچستان کے دُور دراز علاقوں کے لوگوں کی رجسٹریشن کرانے اور قومی شناختی کارڈ کے حصول میں سہولت فراہم کریں گے