محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش
اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے
جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند مقامات پر بھی تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح بڑے شہروں کا درجہ حرارت درج ذیل رہا:
اسلام آباد 15 ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 17 کراچی 20پشاور 16کوئٹہ 13گلگت 2مری 4
اور مظفرآباد 10ڈگری سینٹی گریڈ۔بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش ،تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں میں
مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے اور LEH میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔آج صبح درجہ حرارت:سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ5ڈگری سینٹی گریڈ، جموں
16، LEH منفی9اور شوپیاں6ڈگری سینٹی گریڈ ۔