Tuesday, 13 October 2026, 03:47:37 am
 
وزیراعظم کا ریاض میں 6 پاکستانیوں کے زخمی ہونے پر اظہارِ افسوس
October 12, 2026

وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ وہ ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملے میں چھ پاکستانی باشندوں کے زخمی ہونے پر بے حدغمزدہ ہیں۔

سوشل میڈیا ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ سعودی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔

ادھرسوشل میڈیا ایکس پر اسحاق ڈار نے ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے مطابق سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سا لمیت اور سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنے عزم پر مضبوطی سے قائم ہے۔