Tuesday, 13 October 2026, 03:48:20 am
 
نائب وزیراعظم کی نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
October 12, 2026

سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے سفیر عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہا اور ان کی نئی ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے ادائیگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔