Tuesday, 13 October 2026, 03:49:04 am
 
محمد اورنگزیب کا قدرتی آفات سے نمٹنے اور موسمیاتی منصوبوں کیلئے تکنیکی معاونت پر زور
October 12, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، پیشگی خبردار کرنے کے نظام اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایسے منصوبوں کی تیاری کے لیے تکنیکی معاونت پر زور دیا ہے جن کے لیے مالی وسائل حاصل کیے جا سکیں۔

وہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے دو ہزار چھبیس کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور ایشیا و بحرالکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن کی ایگزیکٹو سیکرٹری ارمیدا سالسیہ علیس جاہبانا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے پاکستان کی معاشی ترجیحات اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔