Tuesday, 13 October 2026, 03:48:04 am
 
عمان کے وزیر خارجہ منگل سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے
October 12, 2026

فائل فوٹو

عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی کل(منگل) سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران وہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ اسلام آباد میں پاکستان-عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

یہ اجلاس پاکستان اور عمان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

عمان کے وزیر خارجہ دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور عمان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور توقع ہے کہ اس سے مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون مزید گہرا ہوگا۔