وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے V20 کے موسمیاتی مالیاتی ایجنڈے کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر منعقدہ V20 وزراء کے 17ویں مکالمے کے دوران کیا۔
وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے کلائمیٹ پراسپیریٹی پلان کی تیاری اور موسمیاتی مالیات کے حصول کیلئے قابلِ سرمایہ کاری منصوبوں کی نشاندہی میں V20 کے تعاون کو سراہا۔
انہوں نے مالیاتی ذمہ داری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے موسمیاتی چیلنجز اور جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملکی اور بیرونی مالیاتی گنجائش کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خزانہ نے ماحول دوست سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے مواقع اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے گرین پانڈا بانڈ کا حوالہ دیا۔
مجوزہ فنڈ کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے مشترکہ ذمہ داری، جوابدہی اور مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔