Tuesday, 13 October 2026, 03:49:49 am
 
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سلامتی کی صورتحال جلد معمول پر آجائے گی: طلال چوہدری
October 12, 2026

File Photo

امورداخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سلامتی کی صورتحال جلد معمول پر آجائے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے اور وفاقی حکومت کا بنیادی مقصد دہشتگردی کا خاتمہ اور حالات معمول پر لانا ہے ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت جلد از جلد حالات معمول پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے صوبے میں سیاسی قدم جمانے کیلئے یہ ذمہ داری نہیں سنبھالی۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی اور اس نے سلامتی کی صورتحال کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔