محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم بالائی اور وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور کراچی ستائیس
پشاور پچیس
کوئٹہ اٹھارہ
گلگت سترہ
مری سولہ
اور مظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لیہہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ چودہ، پلوامہ اور بارہ مولہ اٹھارہ جبکہ شوپیاں میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔