Monday, 07 September 2026, 04:13:20 pm
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
September 07, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پرشام اور رات کے اوقات میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈکیاگیابعض بڑے شہر وں کادرجہ حرارت:

اسلام آباد تیئس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چھبیس

کراچی ستائیس

پشاور پچیس

کوئٹہ سولہ

گلگت اور مری پندرہ

جبکہ مظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ دس، پلوامہ اور بارہ مولہ سترہ جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔