Wednesday, 15 January 2025, 09:57:59 am
 
خیبرپختونخوا میں منشیات سے پاک پشاور منصوبے کا تیسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا
September 12, 2024

File Photo 

خیبرپختونخوا میں منشیات سے پاک پشاور منصوبے کا تیسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا۔اس منصوبے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے آج (جمعرات) پشاور میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس منصوبے کے لئے مجموعی طور پر بتیس کروڑ روپے مختص کئے گئے۔