پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے آج(منگل کو) لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقا ت میں دوطرفہ اور تجارتی تعلقات ' ثقافتی وفود کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دونوںملکوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا اور ثقافتی اور تعلیمی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے بارے میں بتایا اور آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔