Wednesday, 15 January 2025, 01:32:39 pm
 
بلوچستان، سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی،27دہشتگرد ہلاک
January 13, 2025

بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کے دوران ستائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہمیشہ متحرک ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے پاک فوج کے افسران اور اہلکاروں کی مختلف کارروائیوں میں ستائیس دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر پیشہ وارانہ قابلیت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ملک سے اس لعنت کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔