Friday, 19 April 2024, 08:52:55 pm
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے صوبوں میں آپٹیکل فائبر،براڈبینڈانفراسٹرکچرکے70 منصوبے شروع کئے ہیں
April 12, 2023

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کی وزارت نے یونیورسل سروس فنڈ کےذریعے چاروں صوبوں میں پینسٹھ ارب روپے لاگت کے آپٹیکل فائبر کیبل اور براڈ بینڈ انفراسٹرکچر کے تقریباً 70 منصوبے شروع کئے ہیں۔

 انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ تاحال صرف سندھ کے بیس اضلاع میں NGBSD اور OFC کے بیس منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی لاگت سولہ ارب تیس کروڑ روپے ہے۔

انہوں نےکہا بلوچستان ،پنجاب اورخیبر پختونخوا کے غریب طبقے کے لئے بھی منصوبوں کا آغاز  کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ملک بھر میں قائم انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس میں نئے کاروبار سازگار ماحول میں پھل پھول سکتے ہیں۔