معروف اداکار عابد کشمیری مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے ان کی عمر چوہتر برس تھی۔
عابد کشمیری چار مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سینکڑوں ٹی وی اور سٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی۔
1988 میں انہیں فلم بازار حسن میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ دیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔