Saturday, 21 December 2024, 04:54:24 pm
 
اردو اور پنجابی فلموں کے لیجنڈ اداکار مظہر شاہ کی 35ویں برسی
October 11, 2024

اردو اور پنجابی فلموں کے لیجنڈ اداکار مظہر شاہ کی 35ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

مظہر شاہ کا اصل نام سید منور علی شاہ تھا۔ وہ 31 جنوری 1923 کو لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں پیدا ہوئے اور اردو فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

انہوں نے پنجابی فلموں میں ولن کا نیا انداز متعارف کرایا۔

فلم بہروپیہ اور رانی خان نے مظہر شاہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

ان کی مشہور فلموں میں غدر، فرنگی، وارث شاہ، چوڑیاں، سسی پنوں، رن مرید، پنجاب دا شیر، ہاتھ جوڑی، ڈولی اور جگری یار شامل ہیں۔

فلم محرم دل دا میں انہوں نے ہیرو کا کردار ادا کیا۔

ان کا انتقال آج کے دن لاہور میں ہوا۔