حکومت نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے سینتیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت تین سو اٹھانوے روپے چار پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں تین روپے پانچ پیسے کے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو ستر روپے اسی پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔