Friday, 13 September 2024, 06:37:18 am
 
پاکستان اور چین آئندہ ماہ ارضی سائنسز کی تحقیق کے فروغ کیلئے مرکز قائم کرینگے
September 11, 2023

پاکستان اورچین آئندہ ماہ اسلام آبادمیں ایک تحقیقی مرکزقائم کریںگے جس کامقصد ارضی سائنسز کی تحقیق اورسائنس وٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دیناہے۔یہ بات سنٹر کی تیاری کے کام کے انچارج افسرHong Tianhua نے تجارتی خدمات کے چینی عالمی میلہ دوہزارتئیس کے دوران بتائی۔انہوں نے کہاکہ یہ مرکزدونوں ملکوں کے درمیان سائنس اورٹیکنالوجی میں جدت کااعلیٰ سطح کا پلیٹ فارم ہوگا جوسائنس وٹیکنالوجی میں تعاون کوفرو غ دے گااور صلاحیتوں کو تلاش کرکے اُن کی حوصلہ افزائی کرے گا۔مرکزچارشعبوں قدرتی آفات اوررسک مینجمنٹ، ارضیاتی ڈھانچے اورٹیک ٹونک سرگرمیوں، موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی اثرات اوروسائل، ماحول اورسرسبزترقی میں مشترکہ تحقیق کرے گا۔