Friday, 03 January 2025, 04:04:03 pm
 
پاکستانی عازمین حج قربانی کے کوپن بااختیار ذرائع سے حاصل کریں،ڈائریکٹر حج
June 11, 2023

ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے پاکستانی عازمین حج پر زوردیا ہے کہ وہ قربانی کے کوپن صرف با اختیار ذرائع مثلاً ایشیائی ترقیاتی بنک اور سعودی پوسٹ سے حاصل کریں۔

ریڈیو پاکستان کے نمائندے جاوید اقبال کو ایک انٹرویو میں انہوں نے عازمین سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ ذرائع سے کوپن حاصل کرنے سے اجتناب کریں۔

ڈائریکٹر جنرل نے زور دیا کہ با اختیار ذرائع سے قربانی کے کوپن حاصل کرکے قربانی سے متعلق سعودی قوانین پر درست عملدرآمد کیا جاسکتا ہے۔

پاکستانی حکومت نے سعودی بینک کے تعاون سے عازمین حج کے لئے قربانی کے انتظامات کئے ہیں۔