پنجاب کے محکمہ ماحولیاتی تحفظ نے پلاسٹک کے غیر قانونی استعمال کے خلاف اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں اور گزشتہ سال جون سے جاری کارروائیوں میں چالیس ٹن پلاسٹک قبضے میں لیا گیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے آج(جمعہ) ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں پنجاب بھر میں پلاسٹک کے استعمال پر سختی سے پابندی کی جاری حکومتی مہم کا حصہ ہیں۔
انہوں نے قبضے میں لئے گئے پلاسٹک کے متبادل منصوبوں کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ پلاسٹک لاہور اور فیصل آباد میں پرائمری سکولوں کے لئے کرسیاں بنانے میں استعمال کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ پکڑے گئے پلاسٹک بیگز کی مدد سے لاہور ماڈل بازار میں ایک پلے ایریا بنایا گیا ہے اور سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں کیلئے بینچ اور کرسیاں مہیا کی جا رہی ہیں۔