Sunday, 05 January 2025, 03:19:15 pm
 
وزیرداخلہ محسن نقوی کانیشنل پولیس اکیڈمی کوبہتربنانے کا اعلان
January 03, 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں اکیڈمی کے دورے کے موقع پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے اس کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو تین ماہ میں مکمل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اکیڈمی میں انسدادِ دہشت گردی و فسادات اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے کورسز بھی شروع کئے جائیں گے۔