Sunday, 05 January 2025, 02:18:58 pm
 
سندھ زرعی یونیورسٹی میں سی پیک توانائی کے بنیادی ڈھانچے بارے کانفرنس کا اہتمام
January 03, 2025

سندھ زرعی یونیورسٹی نے سی پیک توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں ایک کانفرنس کا اہتمام کیا۔

کانفرنس کے ٹیکنیکل سیشنز میں یونیورسٹیوں کے سکالرز اور محققین اور تحقیقی اور زرعی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

چین، ترکیہ اور ملائیشیا سے ماہرین نے آن لائن سیشنز کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے سی پیک کے ذریعے یورپ تک پاکستانی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔