Tuesday, 07 January 2025, 10:19:31 am
 
گلگت بلتستان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول توس میں فری لانسنگ ہب قائم
January 05, 2025

پاک فوج نے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے تعاون سے گلگت بلتستان کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول توس میں فری لانسنگ ہب قائم کیا ہے۔

اسکول کے پرنسپل نے اسے ایک بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف اسکول کے بچوں کو فائدہ ہوگا بلکہ باہر کے لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا آن لائن کاروبار، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں گے۔