وزیرامور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
آج(پیر کو) اسلام آباد میں واپڈا کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقیقی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے بھاشاڈیم کے متاثرین کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو گلگت بلتستان کا دورہ کرکے عوام کے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے جامع فیصلے کرے گی۔
اجلاس میں واپڈا کے اعتماد سازی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اس کے علاوہ فراہمی آب ، صفائی کے معاملات، اراضی کے مسائل کے حل سمیت دیگر امور پر بھی غور ہوا۔
اس موقع پر واپڈا حکام نے بتایا کہ فراہمی آب کے منصوبے کیلئے دو ہفتے میں ٹینڈر جاری کردئیے جائیںگے۔