Wednesday, 12 March 2025, 08:47:58 am
 
گلگت بلتستان کیلئے30 فیصد زائد فنڈز مختص کئے گئے،امیر مقام
February 23, 2025

وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز چلاس کے ایک روزہ دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کیلئے گزشتہ سال کے مقابلے میں تیس فیصد زائد فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے دیامر بھاشا اور داسو ڈیم منصوبے کے متاثرین کے جائز مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ان مسائل کا بغور جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔