Monday, 02 December 2024, 02:08:27 am
 
حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم
November 06, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور طریقے سے کام کررہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیراعلیٰ گلبر خان سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔

وزیراعظم نے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔

گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔