محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا بالائی وسطی پنجاب اسلام آباد گلگت بلتستان ا ور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم وسطی اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں شدید بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔شمالی بلوچستان جنوبی پنجاب بالائی سندھ میں کہیں کہیں طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور کوئٹہ بیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چوبیس کراچی ستائیسپشاور بائیسگلگت سترہمری تیرہ اور مظفر آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر LEH پلوامہ بارہ مولہ جموں اننت ناگ اور شوپیاں میںمطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سری نگر اور اننت ناگ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموںپچیس پلوامہ اور شوپیاں بارہ اوربارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ۔