Wednesday, 12 March 2025, 09:00:25 am
 
قومی اسمبلی میں مولاناحامدالحق حقانی،نواب یوسف تالپورکیلئے فاتحہ خوانی
March 11, 2025

فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں مولانا حامد الحق حقانی ، نواب یوسف تالپور اور دوسرے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی گئی۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر خالد حسین مگسی نے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی۔

ارکان اسمبلی نے نواب یوسف تالپور مرحوم کی جمہوریت اور سیاست کیلئے خدما ت پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

ایوان نے پارلیمانی اجلاسوں میں زرعی مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو خاص طور پر سراہا۔

سپیکر نے رکن پارلیمنٹ کے انتقال پر قومی اسمبلی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایوان کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔