Wednesday, 12 March 2025, 08:53:23 am
 
ایس آئی ایف سی کے جدید بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اقدامات
March 11, 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں جدید بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اس حوالے سے ہانگ کانگ کے ہچیسن پورٹس گروپ

(Hutchison Ports Group) نے پاکستان میں جدید بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

سرمایہ کاری کا مقصد موجودہ ٹرمینلز کو جدید بنانا، آپریشنل صلاحیت کو بہتر بنانا، لاجسٹک روابط کو بڑھانا اور جدید خودکار نظام کو نافذ کرنا ہے۔خودکار نظام میں بہتری میں ریموٹ کرینز، الیکٹرک ٹرکس، ڈیجیٹل گیٹ آپریشنز اور بحری ماہرین کی تربیت شامل ہے۔