وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سائنسی تحقیق اور تکنیکی ترقی میں مرد اور خواتین کی مساوی شرکت معاشی ترقی اور سماجی بہبود کے لئے ضروری ہے۔
سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں نے سائنسی دریافت، جدت اور قیادت کے ذریعے ہماری دنیا کو تشکیل دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ایسے پروگراموں کو ترجیح دی ہے جن میں مہارت کی ترقی، خواتین کی قیادت میں اسٹارٹ اپس کی مدد اور ریسرچ فنڈنگ اور اقدامات تک زیادہ رسائی پر توجہ دی گئی ہے۔