Saturday, 21 December 2024, 07:16:59 pm
 
نا درا کا شہری اندراج اور اعداد وشمارجمع کرنے کے منصوبے کا آغاز
October 10, 2024

نادرا نے شہری اندراج اور اعدادوشمار اکٹھے کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد پیدائش شادی طلاق اور اموات کے اندراج کے نظام کو مزید موثربنانا ہے۔

اس منصوبے پر دوسال کے دوران تین مراحل میں عملدرآمد کیاجائے گا جس میں صوبائی اور وفاقی اداروں کے درمیان ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔