ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے سات اکتوبر کے دن کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن منانے کے پاکستان کے اقدام کو سراہا ہے۔
ایک بیان میں ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن فلسطینی قوم کی آزادی کی جنگ اور قابض اور ظالم قوت کے خلاف مزاحمت کی عالمی علامت ثابت ہوگا۔