امورکشمیر کے وزیر امیر مقام نے خیبرپختونخوا حکومت سے کہا ہے کہ وہ صوبے کی ترقی اور اس کے عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرے۔
انہوں نے آج سوات میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہمیں اس مقصد کیلئے کام کرنا چاہئے۔
وفاقی وزیر نے صوبے کے وزیراعلیٰ سے کہا کہ وہ ترقی اور بہبود کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی پیروی کریں۔
امیرمقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو ایک اور سانحہ نو مئی کیلئے اکسانے والی وزیراعلیٰ کی اشتعال انگیز تقریر کی پرزور مذمت کرتی ہے۔