Friday, 14 March 2025, 01:56:02 am
 
وزیراعظم کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قومی اتحاداور یکجہتی پر زور
March 13, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے قومی اتحاداوریکجہتی پرزوردیاہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز کوئٹہ میں امن وامان سے متعلق ایک اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ جعفرایکسپریس پردہشتگردوں کے گھناؤنے حملے پرپوری قوم صدمے کی کیفیت میں ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ سیکیورٹی فورسزاورقانون نافذکرنے والے ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں تاہم بعض شدت پسندعناصران قربانیوں کاتمسخر اڑا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیاکہ مسلح افواج کے خلاف مہلک اورمنفی پراپیگنڈاناقابل قبول ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ دہشتگردی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے سیاسی قیادت کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔