Friday, 14 March 2025, 05:28:35 pm
 
عالمی برادری خواتین،لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کرے ، پاکستان
March 14, 2025

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی لائحہ عمل کی حمایت کے لیے فوری اقدامات کرے جو صنفی مساوات، خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنائے۔

اقوام متحدہ میں خواتین کی حیثیت کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن ام لیلی اظہر نے کہا کہ سیاسی وابستگی، بین الاقوامی یکجہتی اور غیر رسمی معیشت میں خواتین

کارکنوں کے لیے پالیسیوں کے ذریعے قومی میکانزم کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی حیثیت سے متعلق ہمارے قومی اور صوبائی کمیشن صنفی حساس قانون سازی اور پالیسی اصلاحات کی رہنمائی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔