Thursday, 28 March 2024, 02:32:09 pm
سید امین الحق کا گوگل سے پاکستان کے وظائف چار لاکھ پچاس ہزار کرنے کا مطالبہ
May 10, 2023

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر سید امین الحق نے گوگل پر زور دیا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے وظائف 44500 سے بڑھا کر چار لاکھ پچاس ہزار کرے۔اسلام آباد میں گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022 میں گوگل نے شراکت داروں،IRM اور ignite کے تعاون سے پندرہ ہزار پاکستانیوں کو وظائف دئیے اور رواں سال ہمارے ساتھ مزید وعدہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے ہنر سے متعلق گوگل کا پروگرام انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ویژن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔وفاقی وزیر نے گوگل ایشیا پاکستان ٹیم کاخیرمقدم کیا اور پاکستان کے لئے کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام کا نیا مرحلہ شروع کرنے پر اس کی کوششوں کو سراہا۔سیدامین الحق نے کہاکہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لئے حکومت کی کوششوں کے تناظر میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے آنے والے برسوں میں سوفیصد برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے سرکاری ونجی شعبے کے تمام سٹیک ہولڈرز سے تعاون کیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہنرمندتربیت یافتہ نوجوانوں کی ضرورت ہے جو جدیدٹیکنالوجیز سے آگاہ ہوں تاکہ منڈی کے تقاضوں کو پوراکیاجاسکے۔