Saturday, 21 December 2024, 06:50:00 pm
 
وزیراعظم کی ژوب میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف
October 09, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے ژوب ضلع میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے اس حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

حوالدار جمشیر خان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کی اور مرحوم کی روح کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کھڑی ہیں اور دوہرایا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی اس عفریت کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔